میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
18لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کی منظوری

18لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ملک بھر کے 18لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کی منظوری دیدی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق آئی ایم ایف کی اہم شرط پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا،ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے اب ٹیکس ریڈار میں ہوں گے،زیادہ آمدن کے باوجود ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا ایکشن ہوگا، ٹیکس دینے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والے بھی مشکل میں آئیں گے،حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے نہ جمع کرانا جرم ہے، اس کیخلاف ایکشن ہوگا،2022کے مقابلے 2023میں 18لاکھ افراد نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کئے،جنوری کے بعد نان فائلرز کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے مواقع دیئے گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 18لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چیئرمین ایف بی آر نے موبائل فون سمز بلاک کرنے کی منظوری دیدی،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رولز بنا کر متعلقہ افسران کو بھیج دیئے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام چیف کمشنرز نان فائلرز کی حتمی فہرست مرتب کرکے بھیجیں،ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے اختیارات ہیں،145ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں