میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ، قومی اسمبلی کے 56 حلقوں میں آبادی سے زائد ووٹرز کا اندراج

سندھ ، قومی اسمبلی کے 56 حلقوں میں آبادی سے زائد ووٹرز کا اندراج

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ میں قومی اسمبلی کے 56 حلقوں میں مردم شماری میں ریکارڈ آبادی سے زیادہ ووٹرز کے اندراج کا انکشاف ہوا ہے، اعداد و شمار میں فرق پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے ضلع وسطی کے 529 سینسز بلاکس میں آبادی سے زیادہ ووٹرز کے نام درج کیے گئے جبکہ ضلع شرقی میں 15، سکھر میں3، قمبر شہداد کوٹ میں آبادی سے 2 فیصد زائد ووٹرز کا اندراج کیا گیا۔سندھ کے تین ہزار 540 شماریاتی بلاکس میں آبادی سے زائد ووٹرز کے اندراج کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی، شرقی جنوبی، کورنگی میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 5 فیصد زائد ووٹرز درج کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے اعداد و شمار میں فرق پر نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے تین ہزار 540 شماریاتی بلاکس میں ووٹرز کی جانچ پڑتال کی ہدایت جاری کردی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کو ووٹرز کی فہرستوں پر نظر ثانی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں