میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ ٹاؤن ،داماد نے ساس اور بیوی کو قتل کردیا

بلدیہ ٹاؤن ،داماد نے ساس اور بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں داماد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ساس اور بیوی جاں بحق ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میانوالی کالونی میں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ایس پی بلدیہ شہلا قریشی کے مطابق ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس پی بلدیہ کے مطابق لڑکی کی شادی ملزم حمزہ سے دو سال قبل ہوئی تھی، 25 سالہ بیوی وجیہہ ناراض ہوکر والدہ کے گھر آگئی تھی، ملزم نے پہلے ساس کو قتل کیا، دوسرے کمرے میں جاکر بیوی پر بھی فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر میٹروول میں فائرنگ سے 2 بچے زخمی ہوگئے، زخمی بچوں میں ساڑھے تین سال کا صمد اور انیلا شامل ہیں، زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب کراچی کے علاقے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں