میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادکشمیرمیں الیکشن آج ،میدان سج گیا

آزادکشمیرمیں الیکشن آج ،میدان سج گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ (آج)اتوار 25جولائی کو ہوگی ،32لاکھ سے زائد ووٹر 45 نشستوں پر امیدواروں کا چنائو کرینگے،امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاک فوج کے جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات کل بروزاتوار25جولائی کو منعقد ہوں گے جس کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ۔قانون سازی اسمبلی کی 45نشستوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے 742 امیدواران میدان میں ہیں جبکہ مجموعی طورپر32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹرزاپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔ عام انتخابات میں متعدد اہم سیاسی شخصیات بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں جن میں پی ٹی آئی کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود میرپور، تنویر الیاس باغ، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق دھیرکوٹ باغ، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب راولاکوٹ جبکہ پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کھاوڑہ مظفرآباد سے بطور امیدوار ہیں۔چوہدری یاسین پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کوٹلی کے دو حلقوں سے، شاہ غلام قادر نیلم کے حلقہ شاردہ اور چوہدری طارق فاروق بھمبھر سے قسمت آزمائی کریں گے۔انتخابات میں تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کا امکان ہے ۔آزاد کشمیر کے 10اضلاع کے لیے 33نشستیں ہیں اور مہاجرین جموں و کشمیر پاکستان کے لیے 12نشستیں ہیں اس مرتبہ جو رولز بنائے گئے ہیں ان کے مطابق ہر ووٹر اپنا ووٹ اسی حلقہ میں پول کرے گا جہاں اس کا مستقل ایڈریس شناختی کارد پر درج ہے اس کے علاوہ عارضی پتہ پر ووٹ نہیں ڈالا جا سکتا ایک اور اہم ترمیم یہ کی گئی ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان میں 6نشستیںجموں و دیگر کے لیے مختص ہیں اور 6 نشستیں وادی کے لیے مختص ہیں جس طرح پہلے وادی کے انتخابی حلقوں میں وہی امیداور حصہ لے سکتا تھا جو وادی کا مہاجر ہو اسی طرح اب جموں و دیگر کے انتخابی حلقوں میں وہی امیدوار انتخاب لڑنے کا اہل ہے جس کا تعلق برائے راست جموں و دیگر کے علاقوں سے ہے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا کوئی امیدوار اب مہاجرین کے لیے مختص نشستوں کے لیے انتخاب نہیں لڑ سکتا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سکیورٹی فرائض انجام دے گی۔آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو سکیورٹی اور پرامن ماحول کے انتظامات کیلئے طلب کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں