ابراہیم حیدری، سبزیوں کی کاشت کیلئے پانی کی چوری پکڑی گئی
شیئر کریں
شہر قائد میں سبزیوں کی کاشت کے لیے بھی پانی چوری کا انکشاف ہوا ہے، نیز کاشت کے لیے سرکاری زمین پر قبضہ بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں پانی چوری کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، ملیر میں ابراہیم حیدری کی حدود میں سرکاری زمین پر مافیا کا قبضہ ہے، جس پر با اثر افرد نے غیر قانونی طور پر سبزیاں کاشت کر لی ہیں۔سبزیوں کی کاشت کے لیے پانی چور مافیا نے غیر قانونی طور پر پانی کی لائنیں بھی لے رکھی تھیں، پانی چوری کے لیے لائنوں کو درمیان سے توڑ کر پائپ ڈالے گئے تھے، جہاں سے پانی چوری کر کے سرکاری زمین پر سبزیوں کے فارم کو پانی فراہم کیا جاتا تھا۔تاہم انتظامیہ نے اس پر ایکشن لے لیا ہے، ڈپٹی کمشنر ملیت گھنور لغاری قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پانی کی لائنیں توڑ ڈالیں، اس کارروائی کے دوران علاقہ پولیس اور بھاری مشینری موقع پر موجود تھی۔ڈپٹی کشمنر کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین پر قائم سبزیوں کے فارم کو ختم کر کے زمین وا گزار کرا لی گئی ہے۔


