میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسد عمرمعقول آدمی تھے ،اب دماغی توازن ٹھیک نہیں رہا،سعیدغنی

اسد عمرمعقول آدمی تھے ،اب دماغی توازن ٹھیک نہیں رہا،سعیدغنی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے نااہل اور نالائق وزراء نے چھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کیا ہے اور اگر کوئی ایسا ایوارڈ ہوا تو سارے ایوارڈ انہی کو ملیں گے۔ ایم کیو ایم کی مثال مچھلی کی طرح ہے، جیسے وہ پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی ایم کیو ایم حکومت میں رہے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ عمران خان نے غریبوں کو 1000 روپے راشن میں ماہانہ رعایت کی آڑ میں پیٹرولیم کی قیمتوںمیں اضافہ کرکے ماہانہ 4 روپے ٹیکس عوام پر ڈال دیا۔ صرف دسمبر کے مہینہ میں اس ملک کے عوام کے جیبوں سے 68 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ سندھ میں تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں جو کام ہوا ہے، وہ کسی صوبے میں نہیں کیا گیا ہے اور جس ہیلتھ کارڈ کا راگ وزیر اعظم الاپ رہے ہیں، سندھ حکومت اس سے زیادہ روپے سرکاری اور مختلف نجی اسپتالوں کو عوام کے مفت علاج کی سہولیات کے فراہم کرتی ہے اور اس سال 57 ارب روپے اسپتالوں کو گرانٹ کی مد میں ادا کئے گئے ہیں۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جس طرح ٹرائل منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم سے کروایا جارہا ہے، اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ انہیں علم ہوگیا ہے کہ کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے اور وہ اس کچھ کے ہونے سے قبل اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دونوں صوبائی وزراء نے ہفتہ کے روز سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ کل وزیراعظم نے گرین لائن کاافتتاح کیا اسد عمر اورگورنرنے بھی کچھ باتیں کی،انہوںنے کہا کہ میں اسد عمرکومعقول آدمی سمجھتاتھا تاہم کچھ عرصے سے تبدیل لگ رہے ہیں اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ وہ کچھ اسلام آباد میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہیں۔ کبھی عوام کو گمراہ کرنے کے لئے اسمبلی کے فلور پر کہتے ہیں کہ مردم شماری سندھ حکومت نے کروائی حالانکہ مردم شماری الیکشن کمیشن نے کروائی، ہماراصرف اسٹاف ہوتا ہے، لیکن تمام اقدامات وفاق اور الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوتے ہیں۔ ہم نے تو ان سے ریکارڈ کے لئے کاپی مانگی تھی وہ بھی ہمیں نہیں دی گئی۔ انہوںنے کہا کہ کل کے خطاب میں انہوں نے دعوہ کیاگجرنالہ، اورنگی نالہ اور محمودآبادنالہ ہم بنا رہے ہیں، ان کونہیں پتہ کہ یہ ہماری اے ڈی پی میں ہے، محمود آباد نالے کاکام ہم نے شروع کیاتھا بعد میں کراچی میں ایک کمیٹی بنی تو اس میں وفاق نے کہا کہ اس کام ہم کروا رہے ہیں جبکہ بڑی حد تک ان نالوں پر سندھ حکومت نے کام مکمل کرلیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت نے جزائرپرترقیاتی کاموں کی اجازت دی تھی، تو وفاق نے آرڈیننس جاری کرکے قبضہ شروع کیا ، ہم نے قبضے کی اجازت نہیں دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں