میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ ضدی،آسانی سے ہار نہیں مانیں گے ،سابقہ اہلیہ

ٹرمپ ضدی،آسانی سے ہار نہیں مانیں گے ،سابقہ اہلیہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۰

صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا نے کہاہے کہ ٹرمپ ضدی ہیں آسانی سے ہار نہیں مانیں گے

شیئر کریں

صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا نے کہاہے کہ ٹرمپ ضدی ہیں آسانی سے ہار نہیں مانیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ایوانا نے ٹرمپ کی شکست کے حوالے سے کہا کہ وہ سابق شوہر ٹرمپ کی شکست کو تسلیم کرچکی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہی چاہتی ہیں کہ ٹرمپ بھی شکست تسلیم کرلیں تاکہ ہار اور جیت کا یہ کھیل ختم ہوسکے ۔ایوانا کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جانتی ہیں، جو فطرتا ضدی ہیں جس کی وجہ سے وہ کبھی بھی اپنی شکست کے آگے سر خم تسلیم نہیں کرتے ۔ایوانا ٹرمپ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آسانی سے اپنی شکست کو نہ تو تسلیم کریں گے اور نہ ہی وہ ہار مانیں گے بلکہ وہ ہارنے کے باوجود اپنی جیت کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں