میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس افسر کا بیٹا ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا

کراچی پولیس افسر کا بیٹا ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے کلری لیاری میں 3 روز قبل مقابلے کے بعد گرفتار 2 ڈاکوئوں سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم شاہجہاں اور مراد نے اپنے گینگ سے متعلق انکشافات کیے ہیں جن میں پتہ چلا ہے کہ 8رکنی ڈکیت گروہ کے سرغنہ کے والد اور 2بھائی پولیس میں ہیں۔ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے متعدد شہریوں کو دورانِ ڈکیتی فائرنگ کر کے زخمی اور قتل کیا، دورانِ ڈکیتی کھارادر پولیس سے مقابلے میں ان کا 1 ساتھی زخمی ہو کر گرفتار ہوا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ ماہ قبل پہلوان گوٹھ میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے گزشتہ سال کلفٹن میں فاسٹ فوڈ کی برانچ میں بھی ڈکیتی کی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی ڈکیتیوں کی سی سی ٹی وی فوٹجز بھی سامنے آئی ہیں، ملزمان نے بغدادی میں تاجر کو ڈیل کے بہانے بلا کر اس سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی۔پولیس نے بتایاکہ ملزمان نے ڈسٹرکٹ سٹی، ایسٹ اور سینٹرل میں متعدد وارداتیں کی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزم معیز وارداتیں کرنے کے بعد کے پی اور ہزارہ میں روپوش ہو جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں