وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ نوجوان اور نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت مکمل کرلی،نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق محنتی، متحرک اور نتائج دینے والے ارکان کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے بعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر وزیراعظم کو تشویش ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر اظہارِ برہمی کیا۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ آبی وسائل کی کارکردگی سے بھی وزیراعظم شہباز شریف غیر مطمئن ہیں، قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں میں اصلاحات لانے پر بھی غور کیا گیا۔


