میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حماس کے جانباز مجاہدین تاریخ کا منفرد معرکہ سر کررہے ہیں،مفتی تقی عثمانی

حماس کے جانباز مجاہدین تاریخ کا منفرد معرکہ سر کررہے ہیں،مفتی تقی عثمانی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کے معروف عالم دین اور اسکالر مفتی تقی عثمانی نے کہاہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کو ہر قسم کی مدد پہنچائیں۔مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل اور فلسطین میں جاری جنگ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ حماس کے جانباز مجاہدین تاریخ کا منفرد معرکہ سر کررہے ہیں اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی شہری آبادیوں پر وحشیانہ بمباری ہورہی ہے۔مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ یہ ایسا موقع ہے جس میں عالم اسلام کا فرض بنتا ہے کہ وہ متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کو ہر قسم کی مدد پہنچائیں تاکہ فلسطین کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے انصاف کے ساتھ حل ہو۔اس کے ساتھ انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز بھی شیئرکی جس میں فلسطین کے مسلمانوں سے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے مطالبہ کیاکہ فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں