میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ اجلاس،تین سرکاری ااملاک نیا پاکستان ہاؤسنگ کو دینے کی منظوری

وفاقی کابینہ اجلاس،تین سرکاری ااملاک نیا پاکستان ہاؤسنگ کو دینے کی منظوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نیتین سرکاری املاک نیا پاکستان ہاوسنگ کو دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ کابینہ کے اجلاس میں 16 میں سے 15 نکات کی منظوردی دی گئی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اتحادی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ تمام و اتحادی جماعتیں مل کر ملکی ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ متفق ہیں ، ایم کیو ایم پاکستان حکومت سے ناراض نہیں تحفظات دور کریں گے ، لندن میں علاج کے لئے جانے والے دل بہلانے میں مصروف ہیں ، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ووٹ کوعزت دے رہے ہیں۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ ایک ایجنڈا خارج کیا گیا جبکہ 15 ایجنڈا آئٹم کی کابینہ نے مشترکہ طورپر منظوری دی۔ اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کابینہ نے جن 79 اقدامات کی منظوری دی تھی ان میں سے 41 پر عملدرآمد ہوچکا ہے جبکہ 36 پر عملدرآمد جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں