میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باکسر عامر اور علیزے گبول کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

باکسر عامر اور علیزے گبول کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ماڈل گرل علیزے گبول کی سوشل میڈیا پر تصاویر نے دھوم مچا دی، دونوں کو شیخ زید مسجد میں دیکھا گیا جہاں عامر خان اور علیزے گبول نے نماز ادا کی، دونوں کی شادی کے بارے میں میڈیا پر تبصرے مداح قیاس آرائیاں کررہے ہیں، شاید دونوں نے شادی کر لی ہے۔ عامر خان نے انسٹا گرام پر شیخ زید مسجد میں بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ اس نے یہاں نماز ادا کی ہے، ہم سب کو نماز ضرور ادا کرنی چاہیے، عامر خان کے تصویر شیئر کرنے کے دو گھنٹے بعد علیزے گبول نے بھی اسی مسجد سے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے عبایہ پہنے ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں