میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی ٹیم اب تمام ہوم سیریز ملک میں کھیلے گی، پی سی بی

پاکستانی ٹیم اب تمام ہوم سیریز ملک میں کھیلے گی، پی سی بی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی مستقل واپسی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب اپنی تمام ہوم سیریز کی میزبانی اپنی سرزمین پر کرے گا۔ سری لنکن سیریز سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے مستقل طور پر کھلنے کی راہ ہموار ہو گی اور اب پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے ملک میں ہی پاکستانی ٹیم کی تمام ہوم سیریز کے انعقاد کا دعویٰ کردیا ہے ۔نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان لانے کے لیے بورڈ نے بڑی محنت کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن ٹیم کی میزبانی کو تیار ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز27ستمبر سے ہو گا جس کے تمام میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔وسیم خان نے ملک میں مستقل بنیادوں پر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اپنی تمام ہوم سیریز ملک میں ہی کھیلے گی۔اس موقع پر انہوں نے جلد ہی ایک اور کرکٹ سیریز کے پاکستان میں انعقاد کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے بعد جنوری میں بنگلہ دیشی ٹیم کو پاکستان مدعو کیا ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز بھی پاکستان میں ہی منعقد کرائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں