میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عائشہ عمر کا انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ

عائشہ عمر کا انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سمیت رابطوں کے تمام ذرائع سے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے شوبز کی سرگرمیوں سمیت معمولات زندگی سے دو ہفتے کی دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ ا?ج شب سے دو ہفتوں کے لیے سب سے کٹ کر رہیں گی اور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کریں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنارہی تھیں اور بالآخر اس منصوبے پر عمل کا ا?غاز کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔عائشہ عمر کے مطابق اس عرصے کے دوران وہ کسی سے رابطہ نہیں کریں گی کم کھائیں گی، مطالعہ کریں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں