میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
5وزیر ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں ،احسن اقبال

5وزیر ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں ،احسن اقبال

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

مسلم لیگ( ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاہے کہ5وزیر ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کا بینہ ارکان بتاتے ہیں کہ عمران خا ن جیسا ڈکٹیٹر اور یوٹرن لینے والا وزیراعظم پہلے نہیں دیکھا۔ا نہوں نے کہا کہ امید ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ کر عوام کا ساتھ دیں گی۔ اگر اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا تو ان کاحساب لیں گے۔ احسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کابینہ کے پانچ وزیر ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔پانچ ممبران ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ23مارچ کو پورے ملک سے مزدور، کسان، کارکن اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے لوگوں کے خلاف مقدمات بنارہے ہیں۔ پاکستان کرپشن میں 16درجے گر کر 140 نمبر پر آ چکا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں