میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آر جے مال آتشزدگی، مفرور بلڈر کے بیٹے سمیت 3 ملزمان گرفتار

آر جے مال آتشزدگی، مفرور بلڈر کے بیٹے سمیت 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سٹی کورٹ میں پولیس نے آر جے مال میں آتشزدگی واقعہ کے مقدمے میں مفرور بلڈر کے بیٹے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ڈی وی آر برآمد کرنے کا انکشاف کردیا۔سٹی کورٹ میں آر جے مال میں آتشزدگی واقعہ کے مقدمے میں پولیس نے 3 نئے ملزمان بلڈر کے بیٹے حسان ڈونی،حاشر اور یاور سمیت 8 ملزمان پیش کردیئے۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو شواہد مٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔شواہد میں مال کی ڈی وی آر اور دستاویزات شامل تھیں۔عدالت نے ملزمان سے استفسار کرتے ہوئے کہا آپ لوگ وہاں کیا کر رہے تھے؟ملزمان نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم فائل حسان کے پاس لے کر جا رہے تھے ہمیں گرفتار کر لیاگیا۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رپورٹس کے لئے متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھے ہیں اور عمارت کے دستاویزات کی جانب پڑتال جاری ہے سرکاری وکیل نے کہا کہ 11 جانیں گئی ہیں کوئی مذاق نہیں ہے کسی بھی ذمہدار کو رعایت نہیں دی جائے گی۔عامر منسوب ایڈووکیٹ نے کیا حسان ڈونی کا اس واقعہ اور شاپنگ مال سے کوئی تعلق نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں