ورلڈکپ سے قبل تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ
شیئر کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 15کھلاڑیوں کے ساتھ 13رکنی سپورٹ اسٹاف شامل ہوگا۔انگلینڈ میں آئندہ ماہ کی 30مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل ہی وطن واپس آجائیں گے ۔18اپریل کو سلیکٹرز جب فٹنس ٹیسٹ کے بعد سر جوڑ کر بیٹھیں گے تو وہ ورلڈ کپ کے لیے 15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جب کہ تین مزید کھلاڑیوں کو مین ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے انگلینڈ بھیجا جائے گا۔اگر 23مئی کو سپورٹ پیریڈ سے قبل کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوجاتا ہے تو اس کی جگہ تین اسٹینڈ بائیز میں سے کوئی کھلاڑی لے گا، ورنہ اسٹینڈ بائی کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل وطن واپس آجائیں گے ۔اسٹینڈ بائے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے ، ایک ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اور تین کائونٹی میچوں میں ضرورت پڑنے پر کھیل سکتے ہیں۔18اپریل کو ٹیم کے اعلان کے بعد پی سی بی فہرست آئی سی سی کو بھیج دے گا۔