میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چترال میں پانچ برطانوی کوہ پیما حادثہ کا شکار

چترال میں پانچ برطانوی کوہ پیما حادثہ کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے ڈسٹرکٹ چترال کے دور افتادہ علاقے بروغل میں پانچ برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار ہو گئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما کھویو نامی پہاڑ میں مہم جوئی کے دوران پہاڑی سے گرے ۔تین کوہ پیمائوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے پشاور منتقل کر دیا گیا جبکہ دو کوہ پیما تاحال لاپتہ ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث ریسیکو آپریشن ملتوی کر دیا گیا ۔انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما 30میٹر کی اونچائی سے گرے ہیں، وہ رواں ماہ ہی اسلام آباد سے چترال آئے تھے ۔سیاحوں اور کوہ پیمائوں کو پیش آنے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ نہیں ہے ، چند ماہ قبل بھی خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ناران جاتے ہوئے بٹہ کنڈی کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے دو سیاح جاں بحق ہو گئے تھے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے مٹی کا تودہ کار پر گرا جس سے جانی نقصان ہوا اور شاہراہ ناران بند ہو گئی تھی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور نعشوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع لیہ سے تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں