میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کاشہر قائد میں پاور شو ،حساس اداروں نے حکمت عملی مرتب کر لی

تحریک انصاف کاشہر قائد میں پاور شو ،حساس اداروں نے حکمت عملی مرتب کر لی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ : شعیب مختار) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج شہر قائد میں کیے جانے والے پاور شو پر حساس ادارے متحرک ہو گئے جلسے میں پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو فوری حراست میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے گلستان جوہر میں کیے جانے والے احتجاج میں پاک فوج کے سربراہ کیخلاف منفی پلے کارڈ اٹھانے اور نعرے بازی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد حساس اداروں نے آج شہر قائد میں باغ جناح میں کیے جانے پاور شو سے متعلق حکمت عملی مرتب کر لی ہے جس کے تحت مذکورہ جلسے کی مکمل مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے کسی بھی شخص کی جانب سے پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیے جانے کی صورت میں اسے نہ صرف حراست میں لیا جائے گا بلکہ اس کیخلاف آئین و قانون کے تحت مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔حالیہ دنوں حساس اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل کرنے والوں اور پاک فوج کی ساکھ کو نقصان پہچانے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت گزشتہ سات روز میں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں