میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
سیاست میں پہلی بار ووٹوں کی خریدو فروخت نہیں ہوئی ،محمود خان اچکزئی

سیاست میں پہلی بار ووٹوں کی خریدو فروخت نہیں ہوئی ،محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

اپوزیشن کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ووٹ نہ تو خریدا گیا اور نہ ہی بیچا گیا، اور ہمیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دیگر جماعتوں کے اراکین نے بھی ہمیں ووٹ دیا۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے تمام ووٹ ملے لیکن اپنے صوبے کی اسمبلی سے ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے آزاد اراکین کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے اچھے ماحول میں انتخاب ہوا، پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں انوکھی بات تھی اور پہلی بار ایسا ہوا کہ ووٹ نہ خریدا گیا اور نہ بیچا گیا، ہمارے ہاں اس پارلیمنٹ کے دو ارکان تھے، جن کا انتقال ہوا ہے، انہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں دو ووٹ ملے تھے، جب سینیٹ کا انتخاب ہوا تو والد نے 17اور بیٹے نے 16ووٹ لیے اور اسی طرح اراکین کو بکا مال سمجھا جاتا تھا لیکن اب تبدیلی آئی ہے جو خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سب کچھ بیچا اور خریدا جا سکتا ہے لیکن بعض ایسے لوگ ہیں جو اس بات کی مخالفت کرتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ میں اسی طرف ہوں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی پارٹی کے جتنے اراکین تھے، تمام 90 لوگوں نے اپنے امیدوار کو ووٹ دیا، پنجاب میں بھی ان کی پارٹی کے لوگوں نے تمام ووٹ دیے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہماری تعداد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، میں ان کا بھی مشکور ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے مہربانوں نے کہا دل کی بات یہ ہے کہ آپ کو ووٹ دو لیکن حکم کسی اور کو دینے کا ہے، ایک جوان نے کہا فلاں نے پوچھا کہ ووٹ کہاں ڈالا تو اچکزئی کو دیا تو کہنے لگا کہ وہاں کیمرے لگے ہوئے ہیں، تم سے پوچھا جائے گا تو جواب دیا کہ جس نے پوچھنا ہے پوچھ لیں میں نے ووٹ دے دیا۔اپوزیشن کے امیدوار نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایسے لوگوں نے بھی ہمیں ووٹ دیا جو عمران خان کی پارٹی کے اراکین نہیں تھے، اخترجان مینگل نے گھر میں بیماری کے باوجود یہاں رکے اور ووٹ دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں