میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسرے نمبر پر آ گیا

پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسرے نمبر پر آ گیا

جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آ گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوائنٹس ٹیبل جاری کیا ہے، جس میں بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ہمراہ پاکستان دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ اسی طرح 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ 18 میچوں میں 125 چوتھے، آسٹریلیا 18 میچوں میں 120 پانچویں، بنگلہ دیش 18 میچوں میں 120چھٹے نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے، جو تاریخ میں چوتھی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ آئی سی سی کی میگا ایونٹ کیلئے 10ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جو رانڈ رابن مرحلے کے بعد ناک آؤٹ ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم کو ہر میچ میں دو پوائنٹس ملیں گے جبکہ بے نتیجہ ہونے کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں