میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دینے پر متفق ہیں،شاہد خاقان عباسی

اپوزیشن جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دینے پر متفق ہیں،شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اصولی طور پر تمام اپوزیشن جماعتیں اتفاق کر چکی ہیں کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا آپشن موجود ہے اور اس کے لئے خصوصی کمیٹی بنادی گئی ہے ، آپش کس وقت استعمال ہو گا اس کا فیصلہ خصوصی کمیٹی کرے گی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی تحریک ہمارے لیے حصول اقتدار کی تحریک نہیں ہے ،یہ ہمیں کوئی ریلیف دلانے کی تحریک نہیں ہے ، یہ عوام کی تکلیف کو دورکرنے کی تحریک ہے ، یہ عوام اور ملک کے لیے ہے ۔ 16؍اکتوبر کو پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسہ ہو گا۔ کوروناوائرس کی دوسری لہر کہاں آرہی ہے ، کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد تو نہیں بڑھ رہی،نمبرز ہیں نہیں یا تو حکومت نمبرز چھپا رہی ہے اور وہاں جھوٹ بول رہی ہے ۔جلسہ میں کوروناوائرس کے ایس او پیز پر عمل کریں گے ۔ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ان کاکہنا تھا کہ جہاں حکومت نے ملک کو پہنچا دیا ہے اس حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے ۔ مجھے سب سے بڑا ڈر یہ ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر عوام خود سڑکوں پر آجائیں گے ۔ مریم نواز شریف کبھی حکومت میں نہیں رہیں،نیب نے ان پر کیس کیا ہوا ہے نیب اگر چاہے تو انہیں گرفتار کر سکتی ہے اور عدالتیں کرواسکتی ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں ہے ، پہلے بھی وہ جیل کاٹ چکی ہیں آج بھی کا ٹ لیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک اور عوام مشکل میں ہیں اور اس کا حل صرف انتخابات میں ہے اور کوئی طریقہ نہیں اور یہی درمیانی راستہ ہے ، یہ بھی طے کرنا ہوگا کہ انتخابات کیسے ہوں گے اگر ماضی والے الیکشن ہی کروانے ہیں تو پھر نہ ہی کروائیں تو بہتر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں