میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارفریال تالپور کی طبیعت ناساز، ہسپتا ل منتقل

میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارفریال تالپور کی طبیعت ناساز، ہسپتا ل منتقل

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبیعت ناساز ہو گئی۔فریال تالپور کا شوگر لیول ہائی ہو گیا جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں ان کا معائنہ کیا گیا اور طبی امداد دی گئی ۔فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم نے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرناتھا۔واضح رہے کہ فریال تالپور اسلام آباد میں اپنے گھر پر نیب کی حراست میں ہیں، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ۔گذشتہ روز سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور نائب صدر نون لیگ مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آج ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں