صدر ٹرمپ کے محفوظ رہنے کا سن کر اطمینان ہوا،شہبازشریف
ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
واشنگٹن میں تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعہ پر گہرا صدمہ ہوا،وزیراعظم
میری دعائیں اورنیک تمنائیں امریکی صدرکیساتھ ہیں،ایکس پرجاری بیان
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہصدر ٹرمپ کے محفوظ رہنے کا سن کر اطمینان ہوا۔ واشنگٹن میں تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعہ پر گہرا صدمہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پرجاری بیان میں کہاکہ واشنگٹن میں تقریب میں فائرنگ کے واقعہ پر گہرا صدمہ ہوا،شکرہے کہ صدرٹرمپ،امریکی خاتون اول اوردیگرمحفوظ ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ میری دعائیں اورنیک تمنائیں امریکی صدرکیساتھ ہیں،امریکی صدرکی حفاظت اور صحت کے لیے دعاگوہوں۔


