میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان نے افغانستان میں فضائی کارروائی کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تسلسل میں فضائی کارروائی کی گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد مارے گئے۔

افغانستان میں 2 مقامات پر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اہداف کو انتہائی درستگی سے تباہ کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اپنے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ہماری ترجیح ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغانستان بدستور دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے، پاکستان کو لاحق دہشت گردی کا خطرہ افغانستان سے جنم لے رہا ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں