میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی بینک نے بلڈرز، پراپرٹی ، رئیل اسٹیٹ پر نظریں جمالیں ،یکساں ٹیکس عائدکرنے کی تجویز

عالمی بینک نے بلڈرز، پراپرٹی ، رئیل اسٹیٹ پر نظریں جمالیں ،یکساں ٹیکس عائدکرنے کی تجویز

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

عالمی بینک نے پاکستان سے ٹیکس نظام میں اصلاحات کامطالبہ کردیا۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے وفاقی اور صوبائی اخراجات کو آئینی مینڈیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے قومی مالیاتی پالیسی اپنانے اورمختلف وفاقی وصوبائی محصولات کے اداروں کو جنرل سیلز ٹیکس جمع کرنے والے ادارے میں ضم کرنے کامطالبہ کیاہے۔، عالمی بینک نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں مثر طریقے سے زراعت، کیپٹل گین اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت پربھی زوردیاہے۔۔ رپورٹ کے مطابق عالمی بینک چاہتاہے کہ جائیداد پرٹیکسز سے استثنی کو محدود کیاجائے ۔کیپٹل گین ٹیکس کے بارے میں عالمی بینک نے بلڈرز، پراپرٹی ڈویلپرز، رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ سمیت تمام متعلقہ افراد پریکساں ٹیکس عائد کرنے کامشورہ دیاہے ۔ بینک نے تمام شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں تاخیر کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور تنخواہ داروں کے لیے اسکیموں کو ترتیب دے کر پیچیدگیوں کو کم کرنے کے لیے "پرسنل انکم ٹیکس سسٹم میں اصلاحات کے ذریعے ٹیکس کے ڈھانچے کو آسان بنانے پر زور دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں