میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائد،ایک روز میں106اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں

شہرقائد،ایک روز میں106اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں106اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں32موبائل/نقدی چھیننے،5کار چوری،5موٹرسائیکل چھیننے اور64 چوری ہونیکی وارداتیں شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان3مقابلے ہوئے ، دورانِ مقابلہ ایک جرائم پیشہ شخص ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ12 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر144ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔جن میں32 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،23کارلفٹرز، ایک قاتل،ایک بھتہ خور،22 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،25 منشیات فروش / سپلائیر جبکہ40دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔ برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں /کارروائیوں کے دوران22 غیر قانونی اسلحہ ، 8 کلو گرام چرس،103 گرام آئس /کرسٹل، 19 چوری کے موبائل فون اور30 مسروقہ گاڑیاں جن میں4 کار اور26 موٹر سائیکلیں شامل ہیں ، برآمد کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں