میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوبرا سانپ نے چھوٹا طیارہ زمین پر اتروادیا

کوبرا سانپ نے چھوٹا طیارہ زمین پر اتروادیا

ویب ڈیسک
هفته, ۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے ہوائی جہاز کو اس وقت ہنگامی حالت میں زمین پر اتارا گیا جب پائلٹ کی سیٹ کے نیچے کوبرا سانپ دکھائی دیا تھا۔یہ چارنشستی ہلکا طیارہ رڈولف ایراسمس اڑارہے تھے۔ اچانک اسے کمر پر کسی ٹھنڈی شے کے پھسلنے کا احساس ہوا۔ انہوں نے فوراً سیٹ کے نیچے جھانکا تو ایک کوبرا سانپ ، رینگ کر نیچے کی جانب جارہا تھا۔’یہ سب کچھ دیکھ کر میرا ذہن ماؤف ہوگیا اور میں پوری صورتحال بھی سمجھنے سے قاصر تھا،‘ رڈولف نے واقعے کیبعد اخباری نمائندوں کو بتایا۔تاہم اس نے خود پر قابو پاتے ہوئے باقی مسافروں کو بھی خطرے سے خبردار کردیا۔ یہ سن کر بقیہ افراد بھی سکتے میں آگئے۔ لیکن انہوں نے خود کو مطمئن رکھنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد انہوں نے طیارہ اتارنے کی تدبیر سوچی۔ریڈیو پر انہوں نے قریبی شہرسے رابطہ کیا اور طیارہ اتارنے کی اجازت مانگی جو مل گئی۔ اس دوران سانپ ان کے پیروں کے پاس رینگ رہا تھا جبکہ طیارہ اترنے میں دس سے 15 منٹ درکار تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں