میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات میں ہمیشہ منڈیاں لگتی ہیں ،شاہ محمود قریشی

سینیٹ انتخابات میں ہمیشہ منڈیاں لگتی ہیں ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں،گیند سپریم کورٹ اور عوام کی خدمت میں پیش کردی ہے،گزشتہ انتخابات میں منڈیاں لگائی گئیں، منتخب نمائندگان اگر اپنا ووٹ بیچیں گے تو یہ عوام کے اعتماد کے سودے کے مترادف ہے، اپوزیشن اوپن بیلٹ سے فرار کیوں اختیار کر رہی ہے ، قوم جاننا چاہتی ہے،سپریم کورٹ کیس سن رہی ہے جو بھی فیصلہ ہوگا کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی کوشش کیوں کر رہے ہیں، پورا پاکستان جانتا ہے سینیٹ کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات آپ کے سامنے ہوئے، اس میں منڈیاں لگ گئیں، زمینوں کے خریدار میدان میں اتر آئے ،انہوں نے ایم پی ایز کو خریدنے کی منڈی لگائی، عمران خان، تحریک انصاف نے اس کا نوٹس لیا کہ یہ روایت درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندگان اگر اپنا ووٹ بیچیں گے تو یہ عوام کے اعتماد کے سودے کے مترادف ہے، لوگ ان پر اعتماد کرکے ایک نظریے کے تحت چن کر ایک پارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب کرکے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوید قریشی، جاوید انصاری اور شاہ محمود قریشی اگر بلے کے نشان پر منتخب ہوکر آئے ہیں تو ہمارا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ ہم بلے کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی والے اپنے منتخب لوگوں کو ووٹ دیں لیکن یہ جو منڈی لگتی ہے اسے بند ہونا چاہیے، یہ تحریک انصاف کا مؤقف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف پی ٹی آئی کا مؤقف نہیں بلکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے میثاق جمہوریت کی شق 24 کا مطالعہ کریں تو اس میں لکھا ہے کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے، آج میرا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے سوال ہے کہ جب آپ نے ایک لکھا ہوا معاہدہ کیا ہوا ہے اور آپ کے دستخط موجود ہیں اور آپ نے اوپن بیلٹ کی حامی بھری تو آپ اس سے فرار کیوں اختیار کر رہے ہیں، قوم یہ جاننا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پر بحث چلی کے اس کیلئے آئینی ترمیم درکار ہے جبکہ کچھ ماہرین نے کہا کہ آئینی ترمیم درکار نہیں ہے، تاہم وزیراعظم نے کہا کہ آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے، ہم وہاں چلے جاتے ہیں اور ان سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ آئین کی تشریح کرکے ہماری رہنمائی فرمائیں کہ کیا آپ کی رائے میں اس پر آرٹیکل 226 کا نفاذ ہوتا ہے یا نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں