میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی خاتون نے 89 سال کی عمر میں ماسٹرزکر لیا

امریکی خاتون نے 89 سال کی عمر میں ماسٹرزکر لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایک امریکی خاتون نے پیرانہ سالی کے باوجود دوسالہ ڈگری حاصل کی ہے لیکن انہوں نے آن لائن رہتے ہوئے اس کیاکتسابی مراحل پوریکئے ہیں۔89 سالہ جوآن ڈونووان نے تخلیقی مضمون نثرنگاری (کری ایٹوو رائٹنگ) میں آن لائن رہتے ہوئے سدرن نیو ہیمپشائر یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا ہے۔ جب کرسمس کیموقع پرانہیں ڈگری دی گئی تو انہوں نے اسے دوہری خوشی قرار دیا ہے۔جوآن فلوریڈا میں رہتی ہیں نے اس موقع پر گھر میں ایک تقریب رکھی اور گریجویشن تقریب لباس پہن کر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نیبتایا کہ 16 برس کی عمر میں وہ ہائی اسکول پاس کرچکی تھیں لیکن مزید تعلیم کے لیے ان کے اہلِ خانہ کے پاس رقم نہ تھی۔ انہوں نے ایک مقامی کالج میں داخلہ لیا لیکن شادی کی وجہ سے اسے بھی جاری نہ رکھ سکیں۔تاہم جب ان کے بچے شادی کے بعد گھر چھوڑ گئے تو پہلے انہوں نے 84 برس کی عمر میں بیچلرز کیا جو چار سالہ کورس پر محیط تھا۔ وہ کری ایٹوو رائٹنگ میں ماسٹرز کرنا چاہتی تھیں لیکن کئی جامعات نے داخلہ دینے سے انکار کردیا اور اب انہوں نے نیو ہیمپشائر یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا ہے جو ا?ن لائن کورس تھا۔اپنی خواہش پوری ہونے پر جوآن بہت مسرور ہیں اور انہوں نینئی نسل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی موقع پر ہمت نہ ہاریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں