میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بھر میں منشیات وگٹکاماوامافیاز گٹھ جوڑکے گرد شکنجہ سخت

سندھ بھر میں منشیات وگٹکاماوامافیاز گٹھ جوڑکے گرد شکنجہ سخت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیس اقدامات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس
ایس ایس پیز معلومات ، فہرستوں کو شعبہ اسپیشل برانچ کی مشاورت سے اپ ڈیٹ کریں

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت صوبے میں منشیات وگٹکاماوا مافیاز کے خلاف پولیس اقدامات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اس اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی،اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز وایس پی انوسٹیگیشنز کراچی, ایس ایس پی ایس آئی یو،اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ دیگر ڈویژنز کے ڈی آئی جیز و متعلقہ ایس ایس پیز نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کے شرکا کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے رواں ماہ کی اے پلس کیٹیگری میں شامل منشیات وگٹکاماوامافیاز کی تعداد،پولیس اقدامات،ٹاسک فورس کی کارکردگی اور دیگرمنشیات و گٹکاماوا مافیازکے خلاف معمول کی پولیس کاروائیوں سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بریفنگ میں بتایاکہ رواں ماہ کی مرتب کی گئی اے پلس کیٹیگری کی فہرست پرصوبے بھرمیں پولیس کی جانب سے بھرپوراقدامات کیے گئے ہیں۔ منشیات کے خلاف قائم ٹاسک فورس و معمول کی کاروائیوں کو مزیدموثروتیزکرنے کی ضرورت ہے۔ ضمانتوں پر رہاہونے والے منشیات وگٹکاماوامافیازکے دوبارہ سرگرم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ آئی جی سندھ نے اے پلس کیٹیگری میں شامل منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے منشیات وگٹکاماوا فروشوں کے خلاف ہر سطح پرغیرمعمولی کارکردگی دکھانے پر ڈی آئی جی وایس ایس پی حیدرآباد کو شاباش دی ۔انہوںنے ضلعی افسران کو منشیات وگٹکاماوامافیاز اور ان کے گٹھ جوڑکے خلاف کاروائیوں کومزیدسخت وموثربنانے کی ہدایت کی ۔انہوںنے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز منشیات وگٹکاماوامافیاز کی معمول کی معلومات اور فہرستوں کو شعبہ اسپیشل برانچ کے مشاورت سے اپ ڈیٹ کریں۔ صوبے میں امن وامان کی صورتحال مجموعی طور پر بہترہوئی ہے البتہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ منشیات کے خلاف پولیس اقدامات سے متعلق عوامی تاثرکوبہتربنانے کی ضرورت ہے۔ صوبے بھر میں منشیات اور گٹکا/ماوا مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ پولیس افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں،غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کارروائیوں کا دائرہ وسیع وتیز کیا جائے۔منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں