میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یونیورسٹی روڈ پر شاپنگ مال میں بڑی ڈکیتی، ڈیڑھ کلو سونا اور 14 کلو چاندی لوٹ لی گئی

یونیورسٹی روڈ پر شاپنگ مال میں بڑی ڈکیتی، ڈیڑھ کلو سونا اور 14 کلو چاندی لوٹ لی گئی

جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

6 سے 8 مسلح ملزمان دو، دو کی ٹولیوں میں تین جیولری شاپس میں داخل ہوئے،

مزاحمت پر فائرنگ، فرار ہوتے ہوئے ایک دکاندار کی پستول بھی لے گئے

……………………………………….

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع آر بی ایس شاپنگ مال میں مسلح ملزمان نے دن دہاڑے تین جیولری شاپس کو لوٹ لیا۔

واردات کے دوران ملزمان مبینہ طور پر ڈیڑھ کلو سونا اور 14 کلو چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کے تبادلے میں شاپنگ مال کے تاجروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق واردات گزشتہ کی دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 6 سے 8 مسلح ملزمان شاپنگ مال میں داخل ہوئے اور دو، دو کی ٹولیوں میں تقسیم ہوکر تین جیولری شاپس کو نشانہ بنایا، جبکہ بعض ملزمان باہر کھڑے ہوکر پہرہ دیتے رہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اسلحے کے زور پر جیولری شاپس میں داخل ہوتے اور چند منٹوں میں واردات مکمل کرکے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دکانداروں کے مطابق ملزمان تقریباً 1500 گرام سونا اور 14 کلو چاندی لے گئے، جبکہ فرار کے دوران ایک دکاندار کی پستول بھی مبینہ طور پر چھین کر ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان جب شاپنگ مال سے باہر نکلنے لگے تو سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کردی، جس پر ملزمان نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران بعض ملزمان بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر گر پڑے جبکہ ان کے قبضے سے سونے کی کچھ مقدار بھی زمین پر گرنے کی اطلاعات ہیں۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس حکام کے مطابق شاپنگ مال اور اطراف میں نصب کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی نقل و حرکت اور فرار کے راستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والے ممکنہ راستوں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔ دن دہاڑے جیولری شاپس میں بڑی ڈکیتی کے باعث علاقے کے تاجروں نے سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں