میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات ، شاہ فیصل کی اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ رکھنے میں ناکام

ادارہ ترقیات ، شاہ فیصل کی اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ رکھنے میں ناکام

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

متعلقہ ایکسین اور اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے بعض اہلکاروںکی مبینہ طور پر ملی بھگت
واگزار کرائی گئی ایس ٹی 8 بلاک 3 کی زمین پرپھر مبینہ طور پر قبضے کی کارروائیاں شروع ہوگئی

ادارہ ترقیات کراچی اپنے ہی سائٹ آفس شاہ فیصل کی اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ رکھنے میں ناکام ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل واگزار کرائی گئی ایس ٹی 8 بلاک 3 شاہ فیصل کالونی کی زمین پر ایک بار پھر مبینہ طور پر قبضے کی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق متعلقہ ایکسین اور اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے بعض اہلکاروں نے مبینہ طور پر ملی بھگت اور مالی فوائد کے عوض اعلیٰ حکام کو حقائق کے برعکس رپورٹس ارسال کر رہے ہیں، جس کے باعث قبضہ مافیا کو دوبارہ سرگرم ہونے کا موقع مل رہا ہے۔مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کے ڈی اے اپنی ہی اراضی اور سائٹ آفس کا تحفظ یقینی نہیں بنا سکتا تو شہر بھر میں سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے بچانے کے دعوے سوالیہ نشان بن جاتے ہیں۔ کے ڈی اے ماضی میں شہر کے مختلف علاقوں میں انسدادِ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشنز کرتا رہا ہے۔ شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے اور ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، مبینہ غفلت یا ملی بھگت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور سرکاری اراضی کو دوبارہ قبضے سے محفوظ بنایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں