میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی ایچ او عباس نقوی ،سرکاری احکامات میں رکاوٹ بن گئے ،سیکریٹری صحت بے بس

ڈی ایچ او عباس نقوی ،سرکاری احکامات میں رکاوٹ بن گئے ،سیکریٹری صحت بے بس

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ/ مسرور کھوڑو ) سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر منصور عباس رضوی اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگیا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر سینٹرل ڈاکٹر سید غلام عباس نقو ی نے خاتون میڈیکل افسر ڈاکٹر علیزہ علی کو اسسٹنٹ ڈی ایچ او ای پی آئی اور پولیو تعینات کرنے کا اعلامیہ جاری ہونے کے باوجود چارج نہیں دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر منصور عباس رضوی نے گذشتہ ماہ 13 نومبر کو گریڈ 17 کی خاتون میڈیکل افسر ڈاکٹر علیزہ علی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سینٹرل میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ای پی آئی اور پولیو تعینات کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا ، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر سینٹرل سید غلام عباس نقوی کو حکم جاری کیا گیا تھا کہ وہ خاتون میڈیکل افسر ڈاکٹر علیزہ علی کو فوری چارج دیں لیکن ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ڈی ایچ او سینٹرل نے سیکریٹری صحت سندھ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا ، ڈی ایچ او سینٹرل نے عدالتی احکامات کی خلاف وزری کرتے ہوئے 6 اکتوبر کو ایک ڈینٹل سرجن کو ای پی آئی کا چارج دیا تھا ، جس پر سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر منصور عباس رضوی نے 13نومبر کو خاتون میڈیکل افسر کی مستقل تعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا مگر ڈی ایچ او سینٹرل نے تاحال سرکاری احکامات کی تعمیل نہیں کی ہے ، ڈاکٹر علیزہ علی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے دوران کئی بار ڈی ایچ او کے پاس گئی لیکن چارج دینے کے بجائے انتظار کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے ، تاہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر سینٹرل ڈاکٹر سید غلام عباس نقو ی کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ کا نکلا ہوا نوٹیفکیشن مجھے دو دن پہلے موصول ہوا ہے ، جس کو تصدیق کے لیے روک ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں