میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرفراز احمد کی انگلی میں فریکچر نہیں، ایکسرے کلیئر

سرفراز احمد کی انگلی میں فریکچر نہیں، ایکسرے کلیئر

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت تاحال مشکوک ہے۔گزشتہ روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران 16ویں اوور میں نسیم شاہ کی گیند تھامتے ہوئے سرفراز احمد کے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی تاہم درد برداشت کرتے ہوئے کیپنگ جاری رکھی البتہ اننگز کے دوران انکی ہمت جواب دے گئی تھی اور باہر جانا پڑا تھا۔سرفراز احمد نے انگلی میں چوٹ کے باوجود ساتویں نمبر پر انگلی پر پٹیاں باندھ کر ٹیم کیلئے بیٹنگ کی تھی اور انہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ٹیم منیجر اعظم خان کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد سرفراز احمد کو ٹیم ڈاکٹر کی نگرانی میں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان فنگر کے ایکسرے کرائے گئے ہیں جس میں فر یکچر نہیں ہے لیکن سوجن اور درد شدید ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں