ٹانک میں ایف سی گاڑی حادثے کا شکار،4جوان جاں بحق، 22زخمی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مئی ۲۰۲۶
شیئر کریں
جنوبی وزیرستان سے ڈی آئی خان جاتے ہوئے مانجھی خیل کے قریب ٹائر پھٹنے حادثہ پیش آیا
زخمی قریبی ہسپتال منتقل، زیر علاج زخمی جوانوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،ہسپتال ذرائع
جنوبی وزیرستان سے ڈی آئی خان جانے والی ایف سی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے 4 جوان جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ڈی آئی خان جاتے ہوئے مانجھی خیل کے قریب ٹائر پھٹنے سے ایف سی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ ہسپتال ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ زیر علاج زخمی جوانوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


