میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بناناکسی صورت برداشت نہیں،شرجیل میمن

بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بناناکسی صورت برداشت نہیں،شرجیل میمن

ویب ڈیسک
هفته, ۷ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

مسجد جیسے مقدس مقام میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا پوری قوم کیلئے باعث صدمہ ہے
فتنہ الخوارج کی نمازیوں پر حملہ جیسی گھناؤنی دہشتگردی انسانیت پرحملہ ہے،شدیدمذمت

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی نمازیوں پر حملہ جیسی گھناؤنی دہشتگردی کو انسانیت، امن اور مذہبی اقدار پر حملہ قرار دیا ہے اور دھماکے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے مذمتی بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل ہے ، ایسے واقعات کسی صورت برداشت کے قابل نہیں، مسجد جیسے مقدس مقام میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا پوری قوم کے لیے باعث صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت اور پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے ، شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کا باہمی تعاون کے ساتھ موثراقدامات ناگزیر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں