میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

کسی بھی آئینی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، بیرسٹر علی ظفر کا اختلاف

بانی کی بہن نورین بی بی کے بیان سے پی ٹی آئی کا تعلق نہیں،میڈیا سے گفتگو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ گزشتہ رات بیرسٹر گوہر نے انہیں آگاہ کیا کہ پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔علی ظفر نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں کسی بھی آئینی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، تاہم یہ پارٹی کا فیصلہ ہے، جسے تسلیم کرنا ان کی مجبوری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین بی بی کے بیان سے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں