میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ٹوئنٹی ،سال میں سب سے زیادہ رنز ،محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹی ٹوئنٹی ،سال میں سب سے زیادہ رنز ،محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ توڑا ہے،کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔محمد رضوان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف اننگز میں پانچواں رن بناکر گیل کا ریکارڈ توڑا۔واضح رہے کہ محمد رضوان نمیبیا کے خلاف میچ میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستانی بنے تھے۔ نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار 79 رنز بناکرناقابل شکست کھیلی تھی۔ اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں