میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی گلوکارہ کوکولی نے 48 سال کی عمر میں خود کشی کرلی

امریکی گلوکارہ کوکولی نے 48 سال کی عمر میں خود کشی کرلی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی گلوکارہ کوکولی نے 48 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔ گلوکارہ ہانگ کانگ میں ہی پیدا ہوئی تھیں اور ان دنوں یہیں رہ رہی تھیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کو کوکو لی خودکشی کی کوشش کرنے کے بعد کوما میں چلی گئی تھیں جس کے بعد ہانگ کانگ کے اسپتال میں ان کی موت ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی دونوں بہنوں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوکو لی نے ڈپریشن سے لڑنے کی کوشش کی اور اس کے لیے انہوں نے مدد بھی طلب کی تھی۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے بتایا کہ کوکو لی کافی وقت سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور چند ماہ کے دوران ان کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی۔رپورٹس کے مطابق گلوکارہ ہانگ کانگ میں ہی پیدا ہوئی تھیں اور ان دنوں یہیں رہ رہی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں