انتخابات 2024ئ، سندھ بھر میں پولنگ عملے کی ٹریننگ جاری
ویب ڈیسک
هفته, ۶ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق عام انتخابات 2024ء کے لیے سندھ بھر میں پولنگ عملے کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (ایڈمن) سندھ علی اصغر سیال نے کراچی میں جاری اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کی ٹریننگ 11 جنوری تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ پریذائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کیلئے تربیتی سیشن کا آغاز 13 جنوری 2024 سیشروع ہو گا جو یکم فروری 2024 تک جاری رہے گا۔