میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت جعلی مقدمات کا نوٹس لے کر بااثرشخص کیخلاف کارروائی کرے، سی پی این ای کا منزہ سہام سے اظہاریکجہتی

حکومت جعلی مقدمات کا نوٹس لے کر بااثرشخص کیخلاف کارروائی کرے، سی پی این ای کا منزہ سہام سے اظہاریکجہتی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی سندھ کمیٹی نے سینئر رکن منزہ سہام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے سابق شوہر جمیل احمد کی جانب ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سی پی این ای کی سندھ کمیٹی کے چیئرمین غلام نبی چانڈیو کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہواجس میں سی پی این ای کی سینئر رکن اور ماہنامہ دوشیزہ ڈائجسٹ کی پبلشر و چیف ایڈیٹر محترمہ منزہ سہام نے مطلع کیا کہ جمیل احمد (جو پی ٹی آئی کے ایم این اے ہیں ) سے 2012ء میں عدالت کے ذریعے خلہ لے لی تھی جس کے بعد میرا سابق شوہر سے عملاً کوئی تعلق نہیں ہے۔ سابق شوہر نے مجھے جعلی مقدمات سمیت مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جس سے میں شدید ذہنی اور مالی پریشانی کا شکار ہوں۔ میرا تمام کاروبار جدی پشتی ہے جس کی میں واحد مالک ہوں۔ میرے سابق شوہر کی اس میں کوئی پارٹنرشپ، سرمایہ کاری یا حصہ داری نہیں ہے۔ جمیل احمد نے اسلام آباد کی ایک عدالت میں میرے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا گیا جس میں عدالت کو گمراہ کرتے ہوئے میرے گھر کا غلط پتہ فراہم کیا گیاجس کے باعث مجھے عدالتی نوٹس موصول نہیں ہوئے کیونکہ میں برسوں سے کراچی میں رہائش پذیر ہوں۔ عدالت نے میری عدم حاضری کے سبب یکطرفہ طور پر میرے سابق شوہر کے حق میں فیصلہ دیاہے۔ میرے گھر اور کاروبار کو عدالتی تحویل میں لینے کے حکم کا جب مجھے علم ہوا تو پتہ چلا کہ میرے سابق شوہر (جمیل احمد) نے میرے خلاف اسلام آباد میں بھی کوئی مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ مذکورہ عدالتی فیصلے کے باعث میری پراپرٹی اور کاروبار داؤ پر لگ گیا ہے، جس کی وجہ سے میں شدید پریشانی کا شکار ہوں۔ اجلاس کے تمام اراکین نے حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے سی پی این ای کی سینئر رکن محترمہ منزہ سہام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدالتی معاونت سمیت سماجی و اخلاقی تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے MNA جمیل احمد کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر حکومتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے محترمہ منزہ سہام کو ہراساں کرنے اور قائم شدہ جعلی مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کی جائے۔ اجلاس میں سی پی این ای کے اراکین کے اخبارات و جرائد کے سندھ حکومت کے ذمہ واجبات کی عدم ادائیگیوں کے ضمن میں عدالتی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے سی پی این ای کی کوششوں کو بھرپور سراہا گیا۔ اجلاس میں قائم مقام سیکریٹری جنرل عامر محمود، سابق سیکریٹری جنرل اعجازالحق، ڈاکٹر جبار خٹک، فنانس سیکریٹری سید حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرحمان منگریو، سینئر اراکین طاہر نجمی، سعید خاور، عبدالخالق علی، مقصود یوسفی، محمد طاہر، بشیر میمن، شیر محمد کھاوڑ، محمود عالم خالد، صحبت برڑو، سلمان قریشی، مدثر عالم، سید مدثر، عاطف صادق شیخ، عامر خٹک، منزہ سہام، بلقیس جہاں اور حسینہ جتوئی نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں