میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باڑہ بازار  کے مین کمپاؤنڈ کے گیٹ پرخود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید، 10زخمی

باڑہ بازار کے مین کمپاؤنڈ کے گیٹ پرخود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید، 10زخمی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں باڑہ بازار کے مین کمپاؤنڈ کے مین گیٹ پرخود کش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکہ دوران تلاشی ہوا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے دوران تلاشی ایک شخص کو روکا گیا تواس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ شہید اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ مین کمپاؤنڈ کے اندر تھانہ باڑہ، سی ٹی ڈی کا سیل، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ، تحصیلدار باڑہ اوردیگر دفاتر بھی ہیں۔ دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں