میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غط پلاسٹک سرجری نے معروف اداکارہ کی جان  لے لی

غط پلاسٹک سرجری نے معروف اداکارہ کی جان لے لی

جرات ڈیسک
منگل, ۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ارجنٹائن کی معروف اداکارہ و ماڈل سلوینا لونا 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کی معروف اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی پریزینٹر سلوینا لونا 2011 میں کروائی گئی پلاسٹک سرجری کی پیچیدگیوں سے لڑ رہی تھیں۔ ارجنٹائن کی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلوینا لونا کئی سالوں سے صحت کے شدید مسائل سے دوچار تھیں اور کچھ عرصے سے کئی بار ہسپتال میں داخل ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے صحت کے تمام مسائل ماضی میں کاسمیٹک سرجری کے دوران ان کے جسم میں زہریلے مادے کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہوئے تھے۔ اداکارہ کی پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔ اداکارہ کے وکیل نے سلوینا لونا کی موت کی تصدیق کردی، ماڈل 2011 سے گردوں کی بیماری سے بھی دوچار تھیں، انہیں گردے خراب ہونے کی وجہ سے ہفتے میں تین بار ڈائیلاسز کروانا پڑتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں