میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر ڈ یو لپمنٹ اتھارٹی میں لینڈ گریبرز کا راج

ملیر ڈ یو لپمنٹ اتھارٹی میں لینڈ گریبرز کا راج

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: نجم انوار)ملیر ڈ یو لپمنٹ اتھارٹی میں خو د کو طاقت کا سرچشمہ سمجھنے والا عبد الحمید کلہوڑ وایڈو کیٹ، عرفان بیگ کا فرنٹ مین اور تیسر ٹاون کے سیاہ سفید کا مالک بن گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالحمید اپنے آپ کو مبینہ طور پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں علی حسن بروہی کا کردار ادا کرنے والے با اثر شخصیت کے طور پر پیش کر رہا ہے ۔ موصوف کا طریقہ واردت یہ ہے کہ یہ اپنے آپ کو ادارے کا لیگل ایڈوائزر ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ موصوف پر لینڈ گریبنگ ثابت ہونے کے بعد اُسے سابق ڈائریکٹر جنرل جنرل نجب الدین سہتو نے پینل ایڈووکیٹ کے منصب سے فارغ کر دیا تھا۔ جس کے بعد موصوف کے اوپر عرفان بیگ کا ہاتھ ہی باقی رہ گیا اور عرفان بیگ لینڈ گر یبنگ کے لئے ایسے ہی شخص کا انتخاب کرتا ہے جو اچھی شہرت کاحامل نہ ہوں اور لالچی ہو۔ عبد الحمید کلہوڑ وکونجی پارٹیوں کو زمین دینے اور گوٹھ آباد کرنے میں مدد کرنے کے لئے کھلم کھلا ایم ڈی اے ہیڈ آفس بلا کر عرفان بیگ سے میٹنگ کراتے دیکھا گیا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل عبد الحمید کلہوڑو، علی نائچ کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر منظر عام سے غائب ہو گیا تھا اور علی احمد نائچ بھی حالات بھانپتے ہوئے ایم ڈی اے کے معاملات سے جان چھڑا کر فرار ہو گیا تھا۔ دو سال کی روپوشی کے بعد ایک نئی منصوبہ بندی سے پھر عبد الحمید کلہوڑ وعرفان بیگ کی مدد سے ایک نئے شکار کے لئے میدان میں اترا اور اس بار ان کا شکار اسحق کلہوڑو بنا جس نے عبد الحمید کلہوڑو کو پہلی قسط کے طور پر 50 لاکھ روپے تھمادیے ۔ اور ان سے اس بات کی یقین دہانی لی کہ اسحق کلہوڑو ایک گوٹھ آباد کرینگے جس میں ایم ڈی اے کوئی مداخلت نہیں کر ے گا ۔اسحق کلہوڑو نے اپنے پیر بخش گوٹھ کے تمام تر قانونی معاملات پورے کرنے کے بعد تعمیراتی کام شروع کر دیا اور اس دوران عبد الحمید کلہوڑو کی ’’شرارتوں‘‘ سے بچنے کے لیے اُنہیں بھاری رقوم کی ادائیگی کرتے رہے ۔ لیکن ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ اسحق کلہو ڑو نے سندھ ہائی کورٹ میں ایم ڈی اے کے خلاف پٹیشن بھی دائر کر دی جب عبد الحمید کلہوڑو نے ایم ڈی اے میں عرفان بیگ اور لئیق احمد کے ساتھ مل کر ان کے گوٹھ کے خلاف غیر قانونی طور کارروائی کروائی ۔ ان سب معاملات کے باوجود بھی اسحق کلہوڑو نے عرفان بیگ کے فرنٹ مین اور جعلی پیر عبد الحمید کلہوڑو کو متعددمرتبہ رقوم فراہم کیں، مگر آخری قسط نہ ملنے کی پاداش میں گوٹھ کے خلاف ایکشن کرواڈالا اور اسحق کلہوڑ و مالی طور پر زمین بوس ہو گئے ۔ اسحق کلہوڑو کی بدقسمتی یہ کہ شاید دہ عرفان بیگ، عبد الحمید کلہو ڑو( عرف چھو چھو،گولی والے بابا) کے جعلی معاملات سے آگاہ نہ تھا۔ یہ بات غور طلب ہے کہ موصوف ایڈووکیٹ بھی ہیں اور پوری دنیا میں عرفان بیگ کے پارٹ ٹائم جعلی پیر صاحب بھی بنے پھرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں