میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این ایف سی ایوارڈ ، سندھ کو 1کھرب ایک ارب 23 کروڑ کم ادائیگی کا انکشاف

این ایف سی ایوارڈ ، سندھ کو 1کھرب ایک ارب 23 کروڑ کم ادائیگی کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ اوررائلٹی کی مد میں ایک کھرب سے زائد رقم نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ اورتیل ، گیس ، معدنیات کی رائلٹی کی مد میں نو کھرب تین ارب اکیانوے کروڑ بیاسی لاکھ پچاس ہزارروپے شیئر کے طورپرملنے تھے جس میں این ایف سی ایوارڈ کی مد میں آٹھ کھرب پچپن ارب پچیاونے کروڑ اکیانوے لاکھ سترہزارروپے جبکہ رائلٹی کی مد میں سینتالیس ارب پچیانوے کروڑ نوے لاکھ ستر ہزارروپے شیئرکے طورپرملنے تھے لیکن جس میں این ایف سی ایوارڈ کی مد میں سات کھرب ستاون ارب سترکروڑ پچپن لاکھ پچاس ہزارروپے جبکہ رائلٹی کی مد میں چوالیس ارب ستاونے کروڑ سڑسٹھ لاکھ ساٹھ ہزارروپے دیئے گئے اس طرح ایک کھرب ایک ارب تئیس کروڑ انسٹھ لاکھ تیس ہزارروپے کم دیئے گئے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں