میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
3 ماہ میں 3 ہزار سے زائد طلبا، 300 شہری ، 750 فیملیز کی گورنرہاؤس آمد

3 ماہ میں 3 ہزار سے زائد طلبا، 300 شہری ، 750 فیملیز کی گورنرہاؤس آمد

ویب ڈیسک
منگل, ۴ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسکولوں کے 300سے زائد بچوں کو گورنرہاؤس کا گائیڈ ڈ ٹور کروایا گیا، اپنے دورہ میں طلبا و طالبات نے گورنر ہاؤس کی نادر ونایاب اشیاء، باغات ، فوارے ، سبزہ زار سمیت دیگر تاریخی مقامات کا جائزہ بھی لیا، جبکہ گورنرہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے سے ابتک 25 مختلف تعلیمی اداروں کے تقریباً 3 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اور اساتذہ نے گورنرہاؤس کادورہ کیا ۔ گورنرہاؤس سندھ ہمارا تاریخی ورثہ ہے جس میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے پہلا گورنرجنرل ہونے کا حلف اُٹھایا ۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر گورنرہاؤس عام عوام کیلیے کھولے جانے پر عوام کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے ۔ اتوار کے دنوں میں ابتک 750 فیملیز گورنرہاؤس آئی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں