میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
ٹکٹوں کی فروخت کا الزام، پی ٹی آئی کاخواجہ آصف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

ٹکٹوں کی فروخت کا الزام، پی ٹی آئی کاخواجہ آصف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف نے عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔پی ٹی آئی نے وزیردفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا جو عثمان ڈار کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا تھا اور ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد اور سنگین الزام عائد کیا اور براہ راست پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی۔نوٹس میں خواجہ آصف کو اپنے بے بنیاد الزام پر چیئرمین تحریک انصاف سے تحریری معذرت کرنے اور یہ معذرت نامہ ملک کے معروف اخبارات میں شائع کروانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق معافی نہ مانگنے کی صورت میں خواجہ آصف 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں، معافی یا ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں