میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہاکس بے پر قائم ہٹ مالکان کو نوٹس، قانونی دستاویزات پیش کرنے کا حکم

ہاکس بے پر قائم ہٹ مالکان کو نوٹس، قانونی دستاویزات پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع کیماڑی میں تعینات مختیار کار نے ہٹ مالکان کو نوٹس جاری کردیے۔ واضح رہے کہ ہاکس بے میں اکثر ہٹ جعلی دستاویزات پر قائم ہیں، مگر آج تک کبھی ہٹ مالکان سے اس حوالے سے باز پُرس نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مختیار کار کیماڑی ٹاؤن آصف علی بھنگوار نے تمام مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُنہیں اپنی دستاویزات کے ساتھ کیماڑی ٹاؤن طلب کیا ہے۔ تاکہ ہٹ مالکان کے پاس موجود دستاویزات کے اصلی یا جعلی ہونے کاتعین کیا جاسکے۔ اطلاعات کے مطابق مختیار کار کی جانب سے ہٹ مالکان کو نوٹس جاری کیے جانے کے بعد اُنہیں مختلف جانب سے دباؤ ڈالنے اور پیشکشوں کا ایک سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق مختیار کار ہاکس بے پر قائم تمام ہٹس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں