میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے نئے ریکارڈ،سرمایہ کار خوش

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے نئے ریکارڈ،سرمایہ کار خوش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اور بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 67 ہزار 700 پوانٹس کی حد عبور کرگیا سرمایہ کار بازار کو 70 ہزار پوانٹس تک جاتا دیکھ رہے ہیں ۔ماہ رمضان المبارک میں کاروباری اوقات محدودہونے کے باوجود سرمایہ کاروں کی دلچسپی نے بازار حصص کی رونقوں کو چار چاندلگا دیے ہیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس روز نئے ریکارڈ بنارہا ہے۔اور سرمایہ کار بھی حالیہ تیزی سے خوش ہیں اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے شیئرزکی خریداری میں سرگرم ہیں۔۔اسٹاک بروکر کا دعوی ہے کہ شرح سود میں متوقع کمی کی خبریں بازار حصص کو اوپر لے جارہی ہیں۔ماہ رمضان میں سوا چار گھنٹے کے محدود اوقات میں اوسط کاروباری حجم پینتیس کروڑ شیئرز تک پہنچ گیا ہے جو اس ماہ میں معمول سے کہیں زیادہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں